اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل اور رہنما پیپلز پارٹی (پی پی) خورشید شاہ نے کہا کہ ملک کو پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے 10 سال درکار ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ہم عوام کے ہاتھوں مجبور ہوئے ہیں، کہا جاتا تھا کہ آپ لوگ عمران خان کا کچھ نہیں کر سکتے، تین ماہ میں کیا ہم جادو کا چراغ لے آئیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں حکومت میں آنے کی خوشی نہیں بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ مہنگائی کو روک کر ڈالر پیچھے لے آئیں۔خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے 10 سال چاہیئے اور پیٹ پر پتھر باندھنے کی کوشش کریں۔
پاکستان کو پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے 10 سال چاہئیں، خورشید شاہ








