بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 گلبرک میں10 کنال گھر کامالک ،ایک روپیہ ٹیکس نہ دینے والاایم این اے کون ؟

 اسلام آباد(ممتازنیوز) وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے قومی اسمبلی سے خطاب میں ایک روپیہ ٹیکس نہ دینے والے گلبرک لاہورمیں 62 کروڑ روپے مالیت کے دس کنال کا گھر رکھنے والے رکن قومی اسمبلی کے بارے میں حیران کن انکشاف کرکے ایوان میں تجسس پیداکردیا اور تمام ارکان ایک دوسرے سے ’’وہ کون ہے‘‘ استفسارکرتے رہے ۔تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹیکس چوروں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ بہت سے ٹیکس چور اس ایوان میں بھی موجود ہیں۔اسی دوران انہوں نے ایک روپیہ ٹیکس نہ دینے والے گلبرک لاہور میں 62 کروڑ روپے مالیت کا دس کنال کا گھر رکھنے والے رکن قومی اسمبلی کے بارے میں بھی حیران کن انکشاف کیا جس پر تمام ارکان ایک دوسرے سے ’’وہ کون ہے‘‘ استفسارکرتے رہے۔