کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے مرکزی بینک نے 75 روپے نوٹ سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں اسٹیٹ بینک نے کہا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر جاری کیے جانے والے یادگاری بینک نوٹ کے حوالے سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والے ڈیزائن جعلی ہیں۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر 75 روپے کے نئے نوٹ کی ایک تصویر گردش کر رہی جس کے بارے کہا جا رہا کہ پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر اسے جاری کیا جائے گا۔
75 روپے نوٹ سے متعلق خبروں سٹیٹ بینک کا وضاحتی بیان سامنے آگیا








