روانڈا(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ ایک فرد کے حقوق کو دوسرے کے حقوق پر فوقیت نہیں دی جا سکتی۔جمعہ کو حنا ربانی کھر نے روانڈاکے شہرکیگالی دولت مشترکہ سربراہان حکومت کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی جس میں مشترکہ مستقبل کی فراہمی، پائیدار اور جامع ترقی، کوویڈ کے بعد بحالی، جمہوریت، امن اور گورننس سمیت مشترکہ تشویش کے امور زیر بحث آئے۔
وزیر مملکت برائے خارجہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری ممالک کے خاندان کے طور پر، دولت مشترکہ اقوام متحدہ میں اپنے مرکزی کردار کا اعادہ کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ دولت مشترکہ کو جمہوریت، قانون کی بالادستی، اچھی حکمرانی اور انسانی حقوق کے احترام قوموں کے اندر اور ان کے درمیان امن اور خوشحالی کو استحکام کی بنیادوں کے طور پر تسلیم کرنا چاہیے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اقدار، خاص طور پر انسانی حقوق کا احترام، بشمول حق خود ارادیت کا اطلاق عالمی سطح پر بلا امتیاز کیا جائے۔
ایک فرد کے حقوق کو دوسرے کے حقوق پر فوقیت نہیں دی جا سکتی، حنا ربانی








