بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم شہباز شریف  ایک روزہ دورہ پر کراچی پہنچ گئے ،وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

نجی ٹی وی   کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے میں اتحادی جماعت ایم  کیو ایم کےوفد سے ملاقات کریں گے جب کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سندھ رہنماؤں سے بھی ملاقات ہوگی،وزیر اعظم شہباز شریف سابق صدر آصف علی زرداری سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت بھی کریں گے۔

اس کےعلاوہ شہباز شریف پاکستان نیول اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بھی خصوصی شرکت کریں گے۔