کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی کے لوکل باڈی الیکشن کیلئےکراچی میں 1476 بلدیاتی نشستوں کیلئے14 ہزار 728 امیدواروں کےکاغذات نامزدگی منظورہو گئے ہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے بلدیاتی انتخابات کیلئے 16ہزار 931امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں سے 14ہزار 728امیدواروں کے کاغذات منظور ہوئے جبکہ 2203 کےمستردہوئے ہیں ۔
واضح رہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کیلئےپولنگ 24 جولائی کوہوگی جبکہ انتخابی شیڈول کےمطابق 25 جون تک اپیلوں پرفیصلےہوں گےاور 27 جون کوامیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری ہوگی۔









