بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

غبارے بیچنے والی لڑکی راتوں رات اسٹاربن گئی

ممبئی(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا کی طاقت نے گلیوں میں گھوم پھر کرغبارے بیچنے والی لڑکی کوراتوں رات اسٹاربنا دیا۔

بھارتی ریاست کیرالہ میں گلی گلی گھوم کرغبارے بیچنے والی لڑکی کسبو پرایک فوٹوگرافر کی نظرپڑی توانہوں نے اس کی غباروں کے ساتھ تصویریں بنا لیں۔فوٹوگرافرکا کہنا ہے کہ جب انہوں نے تصویریں کسبواوران کی والدہ کودکھائیں تو وہ بہت خوش ہوئیں۔

تصویریں سوشل میڈیا پراپ لوڈ کرتے ہی وائرل ہوگئیں اورپھرکسبو پرماڈلنگ کی آفرز کی بھرمارہوگئی۔
کسبوکو ماڈلنگ کی پہلی شوٹنگ کے لئے تیارکرنے میں کئی گھنٹے لگے لیکن جب وہ سامنے آئیں تو ان کی شخصیت میں آئی تبدیلی نے سب کوحیران کردیا۔

غبارے بیچنے والی کسبو کی ماڈلنگ نے سوشل میڈیا پردھوم مچا دی اوراب تک ان کی تصویروں کوسیکڑوں لوگ لائیک کرچکے ہیں۔