بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کی نوابشاہ آمد، زرداری سے والدہ کے انتقال پر تعزیت

نوابشاہ (نیوز ڈیسک)وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر نوابشاہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے آصف زرداری سے ملاقات کی ،اس موقع پر بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر آصف زرداری سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کی اور مرحومہ کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔اس سے قبل کراچی کے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے پی ایف بیس فیصل پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات ہوئی جس میں ترقیاتی منصوبوں پر با ت چیت کی گئی۔