پشاور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے دوران تھوڑ پھوڑ کا معاملے پر وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے واقعات میں وریزاعلیٰ کے پی محمود خان کی 7 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی گئی ہے جبکہ وزیراعلیٰ کو پانچ پانچ ہزار روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔
وکیل محمود خان کا کہنا ہے کہ مقدمہ سیاسی طور پر بنایا گیا اور دفعات بھی قابل ضمانت ہیں جبکہ احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور آئین بھی اسکی اجازت دیتا ہے۔
دوسری جانب عدالت نے پولیس کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ سمیت پیش ہونیکا حکم دیا ہے۔









