اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ق ) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ میرے چھوٹے بھائی چودھری وجاہت حسین نے ہمارے گھر گجرات میں لوگوں سے چند باتیں کی ہیں، نیشنل لیول کے ایک بڑے لیڈر آصف علی زرداری کے متعلق الزام تراشی کی ہے اور میرے بیٹوں پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے ڈالر مانگے ہیں۔ اگر انہوں نے یہ باتیں کی ہیں تو یہ نہایت بہودہ باتیں ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چودھری شجاعت نے کہا کہ چودھری وجاہت نے یہ بھی کہاہے کہ سیکرٹری جنرل و وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نےہمارے خاندان کو تقسیم کردیاہے،طارق بشیر چیمہ کےمتعلق جو بیان دیاہے وہ غیر اخلاقی اور جھوٹ پر مبنی ہے، چودھری وجاہت نےالزام لگایا ہےکہ میرے بیٹےمانگےتانگے کےوزیر بنےہوئے ہیں اور انکا کوئی حلقہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میں ان باتوں کا جواب کسی وقت گجرات جا کرگجرات والوں کے سامنے دوں گا اور بتاؤں گا کہ کس کا کون سا حلقہ ہے۔
میرے چھوٹے بھائی چودھری وجاہت حسین نے ہمارے گھر گجرات میں لوگوں سے چند باتیں کی ہیں۔ نیشنل لیول کے ایک بڑے لیڈر آصف علی زرداری کے متعلق الزام تراشی کی ہے اور میرے بیٹوں پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے ڈالر مانگے ہیں۔ اگر انہوں نے یہ باتیں کی ہیں تو یہ نہایت بہودہ باتیں ہیں۔
1/1— Chaudhry Shujat Hussain (@ChaudhryShujatH) June 25, 2022









