بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت نے توانائی کا بحران کم ہونے کا اشارہ دے دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت نے 15جولائی کے بعد توانائی کا بحران کم ہونے کا اشارہ دے دیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ مون سون کی وجہ سے پانی آئے گا، فرنس آئل بھی منگوا رہے ہیں، امید ہے جلد ہی توانائی کا بحران ختم ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ دو سال پہلے سستی ایل این جی کے لانگ ٹرم معاہدے نہیں کیے گئے، اب چالیس ڈالر کی بھی ایل این جی نہیں مل رہی۔