لاہور(نیوز ڈیسک)جماعت اسلامی کے وفد نے ترکیہ کے معروف صوفی بزرگ استاد شیخ محمد آفندی کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور ان کے انتقال کو مسلم دنیا کے لیے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم کی سربراہی میں شیخ محمد آفندی کی نماز میں شرکت کرنے والوں میں آصف لقمان قاضی، صاحبزادہ طارق اللہ خان، عنایت اللہ خان، قیصر شریف اور دیگر شامل تھے۔ استنبول کی جامع مسجد فتح میں صوفی بزرگ کی نماز جنازہ میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان سمیت لاکھوں افراد موجود تھے۔ جماعت اسلامی کا 20رکنی وفد دس روزہ تربیتی دورہ پر ترکیہ میں ہے۔ دورے کے دوران وفد کی ملاقاتیں ترکیہ کی معروف سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات سے ہو رہی ہیں۔
جماعت اسلامی کے وفد کی ترکیہ کے معروف صوفی بزرگ استاد شیخ محمد آفندی کی نماز جنازہ میں شرکت








