لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کے شہر لوٹن کے ٹاؤن ہال میں استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی شروعات تلاوت قرآن پاک اور پاکستان کے قومی ترانے سے ہوئی ۔ اس موقع پر مختلف مقررین نے ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے اتحاد و یکجہتی کا پیغام دیا۔ تمام مقررین کا کہنا تھا کہ کسی کو ریاستی اداروں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
برطانیہ میں استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد،ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا مسترد








