بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران حکومت نے پاکستان کے خاتمے کو اپنا ایجنڈا بنایا تھا،مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کا آئین امریکا اور مغربی ممالک کے نشانے پر ہے ، عمران حکومت نے پاکستان کے خاتمے کو اپنا ایجنڈا بنایا تھا۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے ، یہ جلسے کی بات کرتے ہیں ، میت پر ایک کروڑ لوگ بھی اکٹھے ہوجائیں تو مردہ زندہ نہیں ہوسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ اب دیکھتے ہیں عمران خان کیسے کچھ کرتا ہے ، ملک کے مفاد پر سمجھوتا نہیں کریں گے، ملک کےاندرکی قوتیں بین الاقوامی طاقتوں کے ساتھ ملوث تھیں، عمران خان نے سازش کا خط لہرایا اور اب خاموش ہوگئے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئی ایم ایف کے دباؤ کا حکمت سے مقابلہ کریں گے،بیرونی ایجنڈے کے تحت سی پیک منصوبے کو پس پشت ڈالا گیا، معاشی عدم استحکام آپ نے عمرانی حکومت میں دیکھ لیا،امریکا نے بھی دھمکی آمیز خط کے بیا نیے کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔