کندھ کوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک )نواب شاہ پولنگ سٹیشن کے باہر جمیعت علماءاسلام (ف) اور پیپلزپارٹی کےکارکنوں میں تصاد م کے باعث 30سے زائد کارکن زخمی ، متعدد گاڑیوں کو نقصان بھی ہوا۔
نجی ٹی وی کے مطابق تصادم کاواقعہ میونسپل کمیٹی وارڈنمبر 10 میں پیش آیا جہاں ڈنڈےلگنےسے 30 سے زائد کارکن زخمی اورمتعددگاڑیوں کونقصان پہنچا جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولنگ سٹیشن نادرشاہ ڈسپنسری میں بھی ہنگامہ آرائی ہوئی ،مظاہرین کے مطابق بیلٹ پیپرمیں ایک سیاسی جماعت کانشان نہیں ہے،ہنگامہ آرائی کے باعث پولنگ روک دی گئی ہے جبکہ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے









