بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع داوسا میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں 7 بچوں اور 3 خواتین سمیت 11 یاتری زندگی کی بازی ہار گئے۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب یاتریوں کو لے جانے والی پک اپ وین سڑک کنارے کھڑے ایک ٹرک سے زور دار انداز میں ٹکرا گئی۔
صبح سویرے قیامت ٹوٹ پڑی
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ بدھ کی صبح 4 بجے پیش آیا، جب اترپردیش کے رہائشی یاتری سالاسر بالاجی مندر سے واپس جا رہے تھے۔ وہ دو پک اپ گاڑیوں میں سفر کر رہے تھے کہ ان میں سے ایک گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔
حادثے میں 9 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ابتدائی تحقیقات کیا بتاتی ہیں؟
ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ غالباً ڈرائیور کی غفلت یا تھکن کے باعث پیش آیا، تاہم مکمل حقائق سامنے آنے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس اور امدادی ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن مکمل کیا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
راجستھان میں المناک حادثہ: یاتریوں کی گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی، 11 افرادہلاک








