اسلام آباد – عوام کے لیے جزوی ریلیف کی خبر ۔16 اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے پٹرولیم انڈسٹری کی جانب سے قیمتوں پر ورکنگ مکمل کر لی گئی، جس کے مطابق ڈیزل سستا اور پیٹرول معمولی مہنگا ہو سکتا ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 75 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی ممکنہ قیمت 274.08 روپے فی لیٹرہو سکتی ہے (موجودہ قیمت 285.83 روپے ہے)۔ یہ کمی ٹرانسپورٹ اور زراعت کے شعبو ںکے لیے خوش آئند ہوگی۔
دوسری جانب پیٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ 32 پیسے فی لیٹر اضافہ کی سفارش کی گئی ہے، جس کے بعدپیٹرول کی قیمت 265.93 روپے فی لیٹر تک پہنچنے کا امکان ہے (فی الوقت 264.61 روپے فی لیٹر ہے)۔
مزید تفصیلات کے مطابق مٹی کا تیل 6 روپے 25 پیسے کمی کے بعد 179.21 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان
لائٹ ڈیزل آئل 7 روپے 11 پیسے کمی کے بعد 163.25 روپے فی لیٹر متوقع
اوگرا نے قیمتوں کا ابتدائی تخمینہ تیار کر لیا اور 15 اگست کو باقاعدہ سمری وفاقی حکومت کو ارسال کی جائے گی۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، جو 16 اگست سے نافذ العمل ہوگا۔
ڈیزل سستا، پیٹرول معمولی مہنگا ہونے کی توقع








