اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی صورتحال پر مشاورت کے لئے اتحادیوں کو مدعو کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف حکومتی اتحادی جماعتوں کے ارکان اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیںنگے اور آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات سے آگاہ کریں گے۔
وزیراعظم حکومت کی اتحادی جماعتوں سے معاشی چیلنجز سے نمٹنے پر مشاورت سمیت مہنگائی کے خاتمے کیلئے ارکان اسمبلی سے تجاویز لیں گے۔
شہباز شریف کی جانب سے اتحادی ارکان قومی اسمبلی کو پیر کو عشائیہ پر مدعو کیا گیا ہے۔









