بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب ضمنی انتخابات: حکومت کی اتحادی جماعت عوامی نیشنل پارٹی ناراض

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب کے ضمنی انتخابات میں حکومت کی اہم اتحادی جماعت عوامی نیشنل پارٹی ناراض ہوگئی، مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی سے ناراض ہوکر ضمنی انتخاب میں راہیں جدا کرلیں، حلقہ پی پی 158سے زاہد خان حسن زئی اپنا امیدوار بھی میدان میں اتار دیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی اہم اتحادی جماعت عوامی نیشنل پارٹی نے ضمنی انتخابات میں اپنی راہیں جدا کر لی ہیں ۔

عوامی نیشنل پارٹی کا موقف ہے کہ ضمنی انتخابات میں منحرف اراکین کو ٹکٹ دینے اور سپورٹ کرنے کے معاملے پر حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں سے رابطہ ہی نہیں کیا گیا۔