بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 ایمازون کائپر کی پاکستان میں سیٹلائٹ براڈبینڈ انٹرنیٹ میں دلچسپی

 

پاکستان میں سیٹلائٹ براڈبینڈ انٹرنیٹ کی فراہمی کے حوالے سے عالمی کمپنیوں کے درمیان مسابقت کا نیا دور شروع ہو گیا ہے۔ اسٹار لنک کے بعد اب ایک اور بڑی امریکی ٹیکنالوجی کمپنی “ایمازون کائپر” نے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، ایمازون کائپر نے پاکستانی حکام سے ابتدائی رابطہ کر لیا ہے اور سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی کے منصوبے میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ حکام نے کمپنی کی دلچسپی کا خیر مقدم کیا اور اسے پاکستان میں کام کے لیے درکار رجسٹریشن اور قانونی تقاضوں سے آگاہ کر دیا ہے۔

اس سے قبل دو چینی کمپنیوں اور ایک بین الاقوامی ادارے نے بھی پاکستان میں سیٹلائٹ براڈبینڈ کے شعبے میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی، جب کہ اسٹار لنک پہلے ہی اپنا منصوبہ آگے بڑھا رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی ٹیک کمپنیوں کی دلچسپی پاکستان کے ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر اور انٹرنیٹ کی فراہمی میں ایک مثبت پیش رفت ہے، جو دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ تک رسائی کو ممکن بنا سکتی ہے۔