کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) نے اندرون سندھ کا پورا بلدیاتی الیکشن روکنے کا مطالبہ کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما وسیم اختر نے کہا کہ بیلٹ پیپرز پر دوسری جماعتوں کے انتخابی نشان نہیں ہیں ، جب بیلٹ پیپرز اور بیلٹ باکس ہی اٹھا لیا جائے گا تو کیا ہو گا، الکشن کمیشن شفاف انتخابات کیلئے اقدامات یقینی بنائے ،الیکشن کمیشن ہمیں وقت دے ، ہم اس حوالے سے بات کرنا چاہتے ہیں، تمام سیاسی جماعتیں الیکشن کے عمل پر سوال اتھا رہی ہیں ، الیکشن کمیشن ہمارے خدشات کا نوٹس لے ۔









