بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  گاڑیوں کی رجسٹریشن اور نمبر پلیٹس کے اجراء کا نیا نظام متعارف

پنجاب میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور نمبر پلیٹس کے اجرا کا نیا اور جدید نظام متعارف کرا دیا گیا، جس کا مقصد گاڑیوں کی خرید و فروخت کے عمل کو زیادہ شفاف اور محفوظ بنانا ہے۔
محکمہ ایکسائز کے مطابق اب نمبر پلیٹ گاڑی کے بجائے مالک کے نام پر رجسٹرڈ ہو گی۔ یعنی جب کوئی اپنی گاڑی فروخت کرے گا، تو نمبر پلیٹ اسی کے نام پر دو سال تک برقرار رہے گی، اور نیا خریدار اپنی نئی پلیٹ حاصل کرے گا۔
نئے نظام کی اہم خصوصیات:
گاڑی کی رجسٹریشن اور نمبر پلیٹ اب صارف (مالک) کے نام پر ہو گی، نہ کہ صرف گاڑی کے ساتھ منسلک۔
گاڑی بیچنے کے بعد پرانی نمبر پلیٹ دو سال تک سابقہ مالک کے نام پر محفوظ رہے گی۔
اگر کوئی اپنی پرانی پلیٹ نئی گاڑی پر لگانا چاہے، تو اسے اضافی فیس ادا کرنا ہو گی۔
پرانی گاڑیوں کو بھی اب مالکان اپنے نام پر رجسٹر کرا سکیں گے۔
فائدے کیا ہوں گے؟
محکمہ ایکسائز پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل عمر شیر چٹھہ کے مطابق، اس نئے نظام سے گاڑیوں کا ریکارڈ درست اور قابلِ بھروسہ ہو جائے گا۔ ساتھ ہی اگر کسی گاڑی کو غیر قانونی سرگرمی میں استعمال کیا گیا ہو تو اس کا سراغ لگانا آسان ہو جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں اس وقت تقریباً تین کروڑ سے زائد گاڑیاں، موٹر سائیکلیں، رکشے اور کمرشل بسیں  رجسٹرڈ ہیں، جن کی نمبر پلیٹس اب نئے نظام کے تحت مالک کے نام پر جاری کی جائیں گی۔