اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا ۔اجلاس میں وزیراعظم کو ملک میں امن وامان کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا گیا ۔ اس موقع پرخاص طور پر پنجاب میں امن وامان کی صورت حال بھی زیر غور آئی۔اجلاس میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔وزیراعظم نے پولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروں کو عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہاکہ عوام کی رہے صرف کارکردگی دکھانے سے ہی بدل سکتی ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ دہشت گردی کے خلا پور قوم ایک بیانیے پر متفق ہے ،عوام اپنی مسلح افواج اور قانون نافذکرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ ہے، پاکستان کے دفاع اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ چارسال میں صوبوں کاکردار نظرانداز کرنے سے دہشت گردی میں اضافہ ہوا،دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی،نیشنل ایکشن پلان میں صوبوں کے کردار کو بحال کیا جائے گا ۔انہوں نے واضح کیا کہ معیشت کی بحالی اور ترقی کے امن وامان کا یقینی بنانا اہم ہے۔
نیشنل ایکشن پلان میں صوبوں کے کردار کو بحال کیا جائے گا ،وزیراعظم








