کندھ کوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) کندھ کوٹ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران ایک پولنگ اسٹیشن سے اغوا ہونے والا عملہ بازیاب کروالیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یوسی 28 کے ددڑ پولنگ اسٹیشن سے اغوا عملے کی بازیابی کے لیے پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے عملے کے تمام 10 افراد کو چھوڑ دیا جبکہ پولنگ اسٹیشن پر 7 گھنٹے بعد پولنگ کا عمل بھی دوبارہ شروع ہوا۔خیال رہے کہ سندھ کے ضلع کشمور کے شہر کندھ کوٹ کی یو سی درڑ پولنگ اسٹیشن نمبر 28 نہال جعفری سے پولنگ کے عملے کو اغوا کرلیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق کچے کے بھیو گینگ نے پولنگ کے عملے کو اغوا کیا تھا جبکہ ڈاکو پولنگ کا سامان بھی ساتھ لے گئے تھے۔
کندھ کوٹ، پولنگ اسٹیشن سے اغوا ہونے والا عملہ بازیاب








