اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ ’’بنی گالہ ہاؤس‘‘ سے جاسوسی کے الزام میں نجی ٹی وی( اے آر وائی)سے وابستہ صحافی نے ایک شخص کو پولیس کے حوالے کیاجو ٹھیک طرح سے بات نہیں کرسکتااس وجہ سے اس کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ۔اپنے ایک ٹویٹ میں ترجمان نے کہاکہ مشکوک شخص کی جسمانی اور دماغی حالت جاننے کے لئے اس کا میڈیکل ٹیسٹ کروایا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص کو کل سے بنی گالہ ہاؤس میں رکھا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس کیس میں نجی ٹی وی سے وابستہ صحافی کی طرف سے کوئی شواہد یا تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تفتیش کررہی ہے، جلد اصل حقائق سے آگاہ کیا جائے گا۔
بنی گالہ ہاؤس جاسوسی کا معاملہ،پولیس کا مشکوک شخص کا میڈیکل ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ








