اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسلام آباد پولیس کو بنی گالہ ہاؤس میں تعینات ملازمین کی فہرست تاحال فراہم نہیں کی گئی۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق بنی گالہ ہاؤس میں تعینات ملازمین کی فہرست فراہم کرنے کے حوالے سے سابق وزیراعظم عمران خان سے متعدد بار درخواست کی گئی ہے ۔ترجمان کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے بنی گالہ ہاؤس میں کام کرنے والے ملازمین کی شناخت ایک چیلنج ہے۔جب تک ملازمین کی مکمل فہرست فراہم نہیں کی جاتی ان کا پس منظر معلوم نہیں کیا جاسکتا۔
بنی گالہ ہاؤس کے ملازمین کی فہرست تاحال فراہم نہیں کی گئی،ترجمان اسلام آبادپولیس








