بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 آئندہ عام انتخابات کے لئے 6ارب روپے سے زائد مختص

  اسلام آباد(محمداکرم عابد)آئندہ مالی سال میں مجموعی طورپر ریاست کے 278کھرب86ارب36کروڑ86لاکھ روپے سے زائدکے لازمی سرکاری اخراجات کا تخمینہ ہے،آئندہ عام انتخابات کے لئے بھی 6ارب28کروڑ90لاکھ روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں۔ ان اخراجات کو آئین کے مطابق غیرتصویبی اخراجات کا نام دیا گیا ہے اور قومی اسمبلی میں ان پر بحث ہوگی تاہم ان پر قومی اسمبلی کورائے شماری کا اختیار حاصل نہیں
آئین کے مطابق یہ اخراجات خودبخود منظور تصور کئے جاتے ہیں ۔ ملکی و غیرملکی قرضوں پر کھربوں روپے کے بھاری سود کی ادائیگی بھی شامل ہے ۔
متعلقہ دستیاب دستاویزات کے مطابق آئین کے آرٹیکل82کے تحت 30جون 2023کو ختم ہونے والے مالی سال میں مجموعی طورپر 278کھرب86ارب36کروڑ86لاکھ روپے سے زائدکے غیرتصویبیٟلازمی ٞ اخراجات کا اندازہ ہے۔ان میں غیرملکی قرضوں کے مصارف اورادائیگی کے لئے 43کھرب3ارب 37کروڑ22لاکھ روپے سے زائداسی طرحرملکی قرضوں کے مصارف و قرض واپسی کے لئے23کھرب93ارب45کروڑ81لاکھ روپے سے زائد رکھے گئے ہیں ۔
اعانتوں ،امداد وگرانٹس کے لئے صرف22ارب روپے رکھے جارہے ہیں ۔ایوان صدر کے لئے98کروڑ36لاکھ روپے سے زائدمختص کئے گئے ہیں ۔قومی اسمبلی سینیٹ فارن مشنز،الیکشن وفاقی محتسب کے اخراجات بھی شامل ہیں ۔
نئے مالی سال میںآئندہ انتخابات کے لئے مجموعی طورپربھی 6ارب28کروڑ90لاکھ ، سپریم کورٹ کے لئے 3ارب91لاکھ ،پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے لئے3ارب56کروڑ34لاکھروپے رکھے گئے ہیں ۔الاؤنسزوکہن سالی کے لئے 3ارب 45کروڑ83لاکھ روپے دئیے جارہے ہیں ۔