ملتان(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے کمشنر انجینئر عامر خٹک کے ہمراہ این ایچ اے دفتر کا دورہ کیا۔جی ایم این ایچ اے افتخار ساجد کی جنوبی پنجاب میں جاری منصوبوں بارے بریفنگ دی۔
وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں این ایچ اے کے جاری منصوبوں پر کام کی رفتار بڑھائی جائے۔این 5 پر جاری مرمت، تزین و آرائش کا کام جلد مکمل کرکے شہریوں کو ریلیف دیں۔ سڑکوں کا جال بچھا کر جنوبی پنجاب میں ترقی کے سفر کو تیز کیا جائے گا۔
این ایچ اے حکام نے نادرن ، سدرن بائی پاس کی اونر شپ لینے میں بھی دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اونر شپ کے بعد نادرن، سدرن بائ پاس کی تعمیر و مرمت، بحالی این ایچ کی ذمہ داری ہوگی جس پر وفاقی وزیر اسعد محمود نے کمشنر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی اور کہا کہ ایم ڈی اے، این ایچ اے، حکام کمشنر کی سربراہی میں پلان مرتب کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ موٹر وے کے ارد گرد معاشی سرگرمیوں کے عمل کو جلد مکمل کیا جائے۔ کمشنر انجینئر عامر خٹک کی ڈویژن کی اہم شاہراہوں بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے ملتان ڈویژن کی ترقی کا ٹاسک سونپا ہے ۔ آن لائن سسٹم فنکشنل کرکے درخواستوں کو جلد نمٹانے بارے لائحہ عمل مرتب کر رہے۔ شہریوں کو کاروباری سہولت کےپیش نظر آن لائن سسٹم فعالی بارے کام کررہے۔
اجلاس میں لودھراں ملتان پراجیکٹ دو راہیہ منصوبے، ساہیوال تا رحیم یار خان منصوبے ،غازی گھاٹ پل توسیعی منصوبہ بارے بھی بریفنگ دی گئ۔ بعدازاں مولانا اسعد محمود ، کمشنر عامر خٹک نے پودا لگا کر ملکی ترقی و سلامتی کیلئے دعا کی۔
جنوبی پنجاب میں این ایچ اے کے منصوبوں پر کام تیز کیا جائے،وفاقی وزیراسعد محمودکی ہدایت








