لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف سے مشیر برائے سپورٹس اور سیاحت عون چودھری نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال سمیت کھیلوں اور سیاحت کے فروغ سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔علاوہ ازیں وزیراعظم سے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار سید مرتضی محموداور رکن قومی اسمبلی چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے بھی الگ الگ ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم سے عون چودھری کی ملاقات








