دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن سات ہفتوں کی کم ترین سطح پر آ گئی۔ منگل کو اس کی قیمت 108,700 ڈالر ریکارڈ ہوئی جو 9 جولائی کے بعد کم ترین ہے۔
ماہرین کے مطابق بڑی سرمایہ کاری کمپنیوں کی جانب سے بیچاؤ اور بٹ کوائن ای ٹی ایف سے سرمائے کے انخلا نے اس گراوٹ کو جنم دیا۔ صرف دو ہفتے پہلے، 14 اگست کو بٹ کوائن نے 124,000 ڈالر کی بلند ترین سطح چھوئی تھی لیکن اس کے بعد اس میں 12 فیصد کمی دیکھی گئی۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر قیمت مزید گری تو 107,000 اور 100,000 ڈالر اہم سپورٹ لیول ہوں گے، جبکہ واپسی کی صورت میں 117,000 اور 123,000 ڈالر پر بیچاؤ کا دباؤ بڑھ سکتا ہے۔









