راولپنڈی(نیوزڈیسک) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسزاور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ،صوبیدار اور ایک حوالدار شہید، سات دہشت گرد مارے گئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔اس دوران سات دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ ہلاک کئے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمدہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلا ک ہونے والے دہشت گرد سکیورٹی فورسزکے خلاف دہشت گردی کے مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران پاراچنار(کرم ایجنسی) سے تعلق رکھنے والے 44سالہ صوبیدار منیر حسین اور ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے 38سالہ بابو خان بھی جرات مندی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق قرب و جوار میں دہشت گردوں کا صفایا کرنے کےلئے کلیئرنس آپریشن کیا جارہاہے۔
شمالی وزیرستان،دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ،پاک فوج کا صوبیدار اور ایک حوالدار شہید،7 دہشت گردہلاک








