بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کوئٹہ میں 3 ارب 16 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات نذرآتش

کوئٹہ(نیوزڈیسک) کوئٹہ میں تین ارب 16 کروڑ29 لاکھ روپے کی منیشات نذرآتش کردی گئی۔اے این ایف حکام کے مطابق تلف کی جانے والی منشیات میں 2 ٹن ہیروئن ، سات ٹن حشیش ، پانچ ٹن افیون اور تین ٹن مارفین شامل ہے۔
وفاقی وزیر نارکوٹکس کنٹرول شاہ زین بگٹی کا کہنا ہے کہ ڈرگ فری پاکستان ہمارا عزم ہے، تعلیمی اداروں میں ڈرگ ٹیسٹنگ کو رائج کرنا ہوگا۔
شاہ زین بگٹی نے کہا کہ محفوظ مستقبل کیلئے سخت فیصلے کرنا ہوں گے ۔ ملوث اداروں کو بھاری جرمانے کیے جائیں گے۔
حکام کے مطابق رواں سال فرائض کی انجام دہی میں اینٹی نارکوٹکس فورس کے 12 جوان شہید جبکہ 51 اسمگلرز گرفتارکیے گئے۔