پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کی توقع کی جا رہی ہے، جس سے عوام کو کچھ حد تک ریلیف مل سکتا ہے۔ حکومت کی جانب سے نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کل (31 اگست) کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی تجاویز میں درج ذیل قیمتیں کم کیے جانے کی تجویز دی گئی ہے
پیٹرول: 61 پیسے کمی کی تجویز، ممکنہ نئی قیمت 264 روپے فی لیٹر
ہائی اسپیڈ ڈیزل: 3 روپے 13 پیسے کمی، نئی ممکنہ قیمت 269.86 روپے فی لیٹر
مٹی کا تیل: 1 روپے 57 پیسے کمی، نئی قیمت 176.70 روپے فی لیٹر
لائٹ ڈیزل: 2 روپے 61 پیسے کمی، ممکنہ نئی قیمت 159.55 روپے فی لیٹر
حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے
قیمتوں کی یہ ورکنگ اوگرا (OGRA) کی جانب سے وزارتِ پیٹرولیم کو بھیجی جائے گی، جس کے بعد وزیراعظم کی منظوری سے ان پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ منظوری کی صورت میں یکم ستمبر 2025 سے یہ نئی قیمتیں نافذ ہوں گی، جو 15 روز کے لیے مؤثر رہیں گی۔
لیوی اور ٹیکس کی تفصیل
اس وقت حکومت فی لیٹر پیٹرول پر 80.52 روپے اور ڈیزل پر 79.51 روپے کی لیوی اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی وصول کر رہی ہے، جو قیمتوں کے تعین میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
عوام کے لیے خوشخبری: پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان








