واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے یوکرین کو جدید فضائی دفاعی نظام فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔ اس معاہدے کی مالیت تقریباً 179 ملین ڈالر ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے تصدیق کی کہ یوکرین کو پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اس سودے کی مالیت 179 ملین ڈالر ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ امریکا یوکرین کو پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹمز دے گا تاکہ وہ روسی حملوں کا مقابلہ کر سکے۔ نئے معاہدے کے تحت نیٹو اتحادی ممالک بھی اخراجات میں حصہ ڈالیں گے۔









