بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد سونا 3 لاکھ 67 ہزار 400 روپے تک جا پہنچا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، حالیہ دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، اور کاروباری ہفتے کے اختتام پر یہ اضافہ نمایاں رہا۔
اس کے علاوہ، 10 گرام سونے کی قیمت 3,172 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 14 ہزار 986 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی اونس سونا 36 ڈالر بڑھ کر 3,447 ڈالر ہوگیا ہے۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا، جہاں فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمتیں 81 روپے اور 69 روپے بڑھ کر 4 ہزار 202 روپے اور 3 ہزار 602 روپے تک پہنچ گئی ہیں۔
ایک ہفتے کے دوران، فی تولہ سونا 7,600 روپے اور 10 گرام سونا 6,515 روپے مہنگا ہوا ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 76 ڈالر بڑھ گئی ہے۔