بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حوثیوں نے وزیراعظم احمد غالب الرہوی کی شہادت کی تصدیق کردی

یمن کی حوثی اکثریتی تنظیم “انصار اللہ” نے اپنے وزیراعظم احمد غالب الرہوی کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔ یہ واقعہ اسرائیل کی جانب سے جمعرات کے روز دارالحکومت صنعا پر کیے گئے فضائی حملوں میں پیش آیا۔
یمنی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ ان حملوں میں حوثی قیادت کے متعدد رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم حوثیوں کی وزارت دفاع نے اس دعوے کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ حملوں کا مقصد غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف ہونے والی نسل کشی اور غربت کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کے جواب میں کارروائیاں جاری رکھنا تھا۔
لیکن اب حوثیوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی حملوں میں انصار اللہ کے وزیراعظم احمد غالب الرہوی سمیت کئی وزرا شہید ہوگئے ہیں۔ یہ حملے اس وقت ہوئے جب حکومتی کابینہ کا اجلاس جاری تھا۔
اسرائیلی فوج نے اس حملے کے بعد یہ دعویٰ کیا تھا کہ انصار اللہ کے اہم رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس سے پہلے، اسرائیلی فوج نے یمن پر 4 روز قبل بھی فضائی حملے کیے تھے جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 90 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔