لاہور (ویب ڈیسک)جماعت اسلامی لاہور نے پنجاب پولیس اور شہری انتظامیہ پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے چوہنگ میں الخدمت فاؤنڈیشن کی خیمہ بستی پر دھاوا بولا اور متاثرینِ سیلاب کے خیمے زبردستی خالی کروانے کی کوشش کی۔
کنوینئر پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی لاہور قیصر شریف نے کہا کہ یہ کارروائی مشیر وزیر اعلیٰ کی سربراہی میں کی گئی۔ ان کے مطابق پنجاب حکومت ریلیف دینے کے بجائے متاثرین کو تکلیف پہنچا رہی ہے۔
قیصر شریف نے واقعے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف فوری طور پر نوٹس لیں اور ذمہ داران کو متاثرینِ سیلاب سے معافی مانگنے کا حکم دیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر دوبارہ ایسی کارروائی کی گئی تو لاہور شہر میں احتجاج کی کال دی جائے گی۔









