facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم نے تسلیم کیا پی ٹی آئی میں چندلوگ انہیں خراب کررہے ہیں ، طارق بشیر چیمہ

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ق کے سیکرٹری جنرل اور وفاقی وزیر ہاوسنگ طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی سمیت ہر پاکستانی کو ترقی کا حق حاصل ہے، بلیک میلنگ کے تمام تر طعنوں اور تحفظات کے باوجود حکومت کی حمایت جاری رکھیں گے ،وزیراعظم سے کہا ہے کہ اپنی صفوں کو ٹھیک کریں جس پر انہوں نے کہاکہ فکر کی بات نہیں7،8 لوگ ہیں جو خراب کررہے ہیں مگر وہ ٹھیک ہوجائیں گے ۔ جمعرات کی شب نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طارق بشیر چیمہ نے تصدیق کی کہ وزیراعظم سے ان کی ملاقات میں یہ بات ہوئی تھی کہ اگر آپ کے بندے ٹوٹ گئے تو پھرہمیں بھی سیاسی صف بندی کرنی پڑے گی۔اس سوال پر کہ موجودہ صورتحال میں یکہ کس کے پاس ہے اور جوکر کس کے پاس ہے ؟طارق بشیر چیمہ نے کہاکہ یکہ یکے والوں کے پاس ہوگا اور جوکر جوکر والوں کے پاس، ہمارے ہاتھ کچھ نہیں ہے،ہم تو تماشادیکھ رہے ہیں اور دعا کررہے ہیں کہ تماشا دیکھتے دیکھتے خود تماشانہ بن جائیں۔انہوں نے کہاکہ میں نے وزیراعظم سے کہاکہ آپ اتحادیوں کی فکر نہ کریں، کیا اتحادیوں کےبغیرحکومت نےساڑھے3سال گزار لیےہیں ہر موقع پر ہر جگہ حکومت کا بھرپور ساتھ دیا گیا پھر بھی طعنے دیئےگئےکہ بلیک میلر ہیں باتیں منواتےہیں ہم نےتمام باتیں سنیں لیکن حکومت کیساتھ کھڑے رہے آپ کااپناگھرٹھیک نہیں،اپوزیشن والےآپ کےگھرپربھڑکیں ماررہےہیں ہم چوتھےگھر سے آکر آپ کے گھر کے مسائل حل نہیں کرسکتے۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کہتی ہےحکومتی کئی ارکان رابطےمیں ہیں حکومت کواپنےممبران کی فکرکرنی چاہیے اتحادی ان کیساتھ ہیں سر میں درد ہو رہا ہے اور علاج کی توقع کی جارہی ہے علاج ہوناچاہیے ہمیں کون کون سی آفر ہوئی ہوگی حکومت کو کیا اندازہ ہے وزیراعظم کوکہاہے کہ پہلےاپنےگھرکےمعاملات کوٹھیک کریں اتحادی جماعتیں واضح کرچکی ہیں حکومت کیساتھ کھڑی ہیں،جس پروزیراعظم نے کہاہے کہ فکر کی بات نہیں7،8 لوگ ہیں جو خراب کررہے ہیں وہ ٹھیک ہوجائیں گے،باقی سب تماشا دیکھ رہے ہیں۔طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کیلئےوزیراعظم سے کوئی بات نہیں ہوئی وزیراعلیٰ بنانےسےمتعلق ہمارےپاس کوئی آفرنہیں آئی۔ اس سوال پر کہ کیا پرویز الٰہی وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہیں ؟ طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ کونسا پاکستانی ہے جو ترقی اور خوشحالی نہیں چاہتا،وزیراعظم خود بھی ترقی کے لئے ہی جدوجہد کررہے ہیں ۔