بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جیل میں سماعت منسوخ

توشہ خانہ ٹو کیس میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت اچانک منسوخ کر دی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کے عملے نے پراسیکیوشن ٹیم اور ملزمان کے وکلاء کو باقاعدہ اطلاع دے دی ہے کہ اگلی سماعت اڈیالہ جیل میں نہیں ہوگی۔
نئی تاریخ کا اعلان متوقع
عدالتی عملے کا کہنا ہے کہ کیس کی اگلی سماعت کی تاریخ اور مقام کا اعلان کل اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس سے کیا جائے گا۔
مقدمے کی پیش رفت
اب تک اس کیس میں پیش رفت جاری ہے، اور مجموعی طور پر 24 گواہان میں سے 11 کے بیانات قلمبند کیے جا چکے ہیں، جن پر جرح بھی مکمل کر لی گئی ہے۔
یہ مقدمہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف قانونی اور سیاسی لحاظ سے اہم ترین کیسز میں شمار کیا جا رہا ہے۔