بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چائے سے شروع ہونیوالی بات محبت تک جا پہنچی، پرنسپل نے چپراسی سے رچالی

پنجاب کے شہر ملتان میں ایک غیر معمولی مگر دل کو چھو جانے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک اسکول کی پرنسپل نے اپنے ہی اسکول کے چپراسی سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا۔
یہ منفرد کہانی سیکنڈری اسکول کی پرنسپل فرزانہ اور چپراسی فیاض کی ہے، جو روزمرہ کے معمولات میں ایک دوسرے کے قریب آئے۔
فرزانہ کے مطابق، انہیں فیاض کے کام کرنے کا انداز، سلیقہ اور چائے پیش کرنے کی نفاست نے متاثر کیا، جو وقت کے ساتھ ایک خلوص بھری محبت میں بدل گئی۔
نے خود رشتہ بھیجا
میڈیا سے گفتگو میں پرنسپل فرزانہ نے بتایاکہ فیاض کا انداز دل کو لگا۔ اُس کی عزت کرنے کا طریقہ، محنت، خاموشی سے کام کرنا، اور پھر چائے… سب کچھ دل میں اُتر گیا۔ میں نے ہمت کی، اور خود اس سے شادی کی پیشکش کی، جو اس نے خوشی خوشی قبول کر لی۔
یہ شادی نہ صرف اسکول بلکہ علاقے بھر میں توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، اور سوشل میڈیا پر صارفین اس فیصلے کو محبت، مساوات اور خودمختاری کی علامت قرار دے رہے ہیں۔
بہت سے لوگ اس جوڑی کو سراہ رہے ہیں کہ انہوں نے رواجوں کی پروا نہ کرتے ہوئے ایک سچے جذبے کو ترجیح دی۔