راولپنڈی ( ممتاز رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما چودھری تنویر احمد خان کے گھر اینٹی کرپشن کا بدھ کی شام چھاپہ ، پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی ۔
ذرائع کے مطابق پولیس اور انیٹی کرپشن حکام چودھری تنویر کے گھر واقع بحریہ ٹاون فیز 7 کے باہر موجود ہے ۔سینیٹر چوھدری تنویر اپنے بیٹے دانیال تنویر کی شادی کے لیے لندن سے چند روز قبل وطن واپس آئے تھے انکے خلاف اینٹی کرپشن راولپنڈی میں سرکاری زمینوں پے قبضوں کے حوالے متعدد مقدمات درج ہیں زرائع کے مطابق چودھری تنویر نے مختلف مقدمات میں ضمانتوں پر ہیں تاہم جس مقدمہ میں انہیں گرفتار کرنے کے لیے چھاپہ۔مارا گیا ہے اس میں ان کی ضمانت نہیں ہوئی تھی۔واضح رہے چوہدری تنویر کا شمار نوازشریف کے قریبی ساتھیوں میں کیا جاتا ہے ۔