بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فلڈ ریلیف آپریشن میں جاں بحق ہونے والے اے سی پتوکی کو اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ

لاہور (نمائندہ دنیا نیوز) پنجاب میں فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران جاں بحق ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد خان کو اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مرحوم افسر کے اہل خانہ کے لیے ایک کروڑ روپے مالی امداد اور سول ایوارڈ کی منظوری دی۔

فرقان احمد خان کینسر کے مریض تھے، اس کے باوجود گزشتہ چار روز سے مسلسل فلڈ ریلیف ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔ وہ متاثرین کو خوراک، ادویات اور دیگر سہولیات فراہم کرنے میں پیش پیش رہے۔ گزشتہ روز آپریشن کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے وہ انتقال کر گئے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ فرقان احمد نے مشکل حالات میں عوام کی خدمت کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی فرض شناسی اور قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔