بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارت نے دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب سے پاکستان کو آگاہ کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت نے پاکستان کو دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کے خدشے سے آگاہ کیا ہے۔

وزارت آبی وسائل کے مطابق اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن نے باضابطہ طور پر پاکستانی حکام کو آگاہ کیا کہ دریائے ستلج میں ہریکے زیریں اور فیروزپور زیریں کے مقامات پر پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو رہی ہے۔

بیان کے مطابق دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کا امکان یکم ستمبر کی صبح 8 بجے سے ظاہر کیا گیا ہے۔

وزارت کے حکام نے مزید بتایا کہ سیلاب الرٹ متعلقہ اداروں اور صوبائی حکومتوں کو جاری کر دیا گیا ہے تاکہ بروقت حفاظتی اقدامات کیے جا سکیں۔