تیانجن (ویب ڈیسک) شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ امن، سلامتی اور استحکام کسی بھی ملک کی ترقی کی بنیاد ہیں لیکن دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہاپسندی اس راستے کی بڑی رکاوٹیں ہیں۔
وزیراعظم مودی نے کہا کہ دہشت گردی صرف کسی ایک ملک کی سلامتی کے لیے چیلنج نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے ایک مشترکہ خطرہ ہے۔ کوئی ملک، کوئی معاشرہ اور کوئی شہری خود کو اس سے محفوظ نہیں سمجھ سکتا۔ اس لیے بھارت نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف یکجہتی پر زور دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے القاعدہ اور اس سے منسلک دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مشترکہ اطلاعاتی آپریشن کی قیادت کر کے عملی اقدام اٹھایا۔ بھارت نے دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف بھی آواز بلند کی اور اس سلسلے میں رکن ممالک کی حمایت پر اظہارِ تشکر کیا۔
نریندر مودی نے کہا کہ ایس سی او ممالک کے لیے ضروری ہے کہ وہ مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تعاون کو مزید مضبوط کریں تاکہ خطے میں پائیدار امن اور ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔
#WATCH | At the Shanghai Cooperation Council (SCO) Members Session in Tianjin, China, Prime Minister Narendra Modi says, "Security, peace and stability are the basis of development of any country. But terrorism, separatism and extremism are big challenges in this path. Terrorism… pic.twitter.com/BCEm6JfJFj
— ANI (@ANI) September 1, 2025









