اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاور ڈویژن ذرائع نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال آج 6 ہزار 238 میگاواٹ تک ہے۔
پاور ڈویژن ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی کل پیداوار 20 ہزار762 میگاواٹ ہے، بجلی کی کل طلب 27 ہزار میگاواٹ تک ہے،ذرائع نے مزید کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں 12سے 14 گھنٹے تک لوڈیشڈنگ کی جارہی ہے۔
شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے تک ہے، جبکہ علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 14 گھنٹے تک ہے،زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی زیادہ ہے۔









