وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف تریموں بیراج کے قریب قائم فلڈ ریلیف کیمپ پہنچیں، جہاں انہوں نے متاثرہ افراد کی خیریت دریافت کی اور امدادی سرگرمیوں کا خود جائزہ لیا۔
انہوں نے اسپورٹس کمپلیکس میں قائم ریلیف کیمپ کا معائنہ کیا، فیلڈ اسپتال میں موجود طبی سہولیات، دواؤں کی دستیابی اور ڈاکٹرز کی موجودگی کا تفصیل سے جائزہ لیا۔ موقع پر موجود انتظامیہ نے وزیراعلیٰ کو امدادی کاموں کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔
مریم نواز نے کیمپ میں موجود خواتین، بچوں اور دیگر متاثرین سے خود بات چیت کی، ان کے مسائل سنے، اور ان کے ساتھ وقت گزارا۔ کیمپ میں ایک ہمدرد ماں اور بہن کی طرح موجود رہیں، جو محض ایک عہدے کی نہیں بلکہ احساس کی علامت بن کر آئی تھیں۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے بعض مخالفین کی جانب سے پھیلائے جانے والے پروپیگنڈے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میرے بارے میں جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ میں نے بند توڑنے یا کسی فیکٹری کو بچانے کا کہا۔ میں واضح کر دوں — میں نے صرف اور صرف جانیں بچانے کی ہدایت دی ہے۔ اگر میری اپنی فیکٹری بھی ہو، تب بھی کہوں گی کہ پہلے انسانوں کو بچاؤ۔
انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ جہاں بھی متاثرین کو مدد کی ضرورت ہے، وہاں فوری پہنچا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ وقت سیاست کا نہیں، خدمت کا ہے۔ ہمیں ہر صورت میں لوگوں کی جانیں اور بستیاں بچانی ہیں۔
جانیں بچانا میری پہلی ترجیح ہے،وزیراعلیٰ مریم نواز کا فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ








