بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

افغانستان میں زلزلہ، خیبرپختونخوا اسمبلی کی متفقہ قرارداد، شدید زخمیوں کو بغیر ویزا پاکستان لانے کی تجویز

خیبرپختونخوا اسمبلی نے افغانستان میں حالیہ تباہ کن زلزلے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک متفقہ قرارداد منظور کی ہے۔ قرارداد میں حکومت اور اپوزیشن، دونوں نے افغان عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی۔
اجلاس کے دوران قرارداد میں کہا گیا کہ افغان بھائیوں کی مدد کو ہم اپنی اسلامی اور انسانی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعا گو ہیں، اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمنائیں رکھتے ہیں۔
بغیر ویزا شدید زخمیوں کو پاکستان منتقل کرنے کی تجویز
قرارداد میں خاص طور پر یہ مطالبہ کیا گیا کہ جو متاثرین شدید زخمی ہیں، انہیں بغیر ویزا فوری طور پر پاکستان منتقل کیا جائے تاکہ انہیں فوری اور بہتر طبی امداد فراہم کی جا سکے۔
یہ اقدام انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تجویز کیا گیا ہے، تاکہ وقت ضائع کیے بغیر قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے،وفاق اور صوبہ امدادی کارروائیوں میں شریک ہوں ۔
مزید کہا گیا کہ خیبرپختونخوا حکومت، وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر امدادی ٹیمیں،طبی سامان اور ریسکیو اہلکار جلد از جلد افغانستان روانہ کرے تاکہ متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی فوری مدد کی جا سکے۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب افغانستان کے صوبہ کنڑ میں 6 شدت کا زلزلہ آیا، جس نے سینکڑوں جانیں لے لیں۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق  800 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔