بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

    سیلاب سے کتنی تباہی اور کتنا نقصان ہوا؟ رپورٹ جاری،مہنگائی کی نئی لہرکاخدشہ

اسلام آباد(صغیر چوہدری )حالیہ سیلاب کتنی تباہ ہوئیں اور کتنا نقصان پہنچا سیلاب کے بعد اب مہنگائی کا کتنا طوفان آئے گا،ڈیلی ممتاز کی تحقیقاتی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آگئے ۔اب تک کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ذخیرہ اندوز بھی گھناونے کھیل کے لیے متحرک ہوگئے ہیں جبکہ متعلقہ اداروں اور حکومت کی نااہلی سے درآمدی گندم ناقابل استعمال ہو گئی ہے ۔ڈیلی ممتاز کی تحقیقات کےمطابق چینی کے بعد اب اٹے کا بحران شروع ہو گیا ہے اور سیلاب کے دوران آٹا 20 روپے فی کلو مہنگا ہوچکا ہے جبکہ آنے والے دنوں میں مزید 40 روپے مہنگا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے اسی طرح 90 روپے فی کلو والا آٹا اب 110 روپے میں فروخت ہو رہاہے اور آٹے کی قیمت 150 روپے فی کلوگرام تک پہنچنے کا خدشہ ہے اسی طرژ روٹی کی قیمت 50 روپے تک ہونے کا پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے اور چینی تاحال نا پید ہے ۔جبکہ خوردنی گھی اور کوکنگ ائل بھی 20 روپے فی کلو گرام مہنگا ہو گیا ہے اسی طرح درامدی گندم کو کیڑا ( سسری) کھا گئی ہے جبکہ یہ گندم فنگس کا شکار بھی ہو گئی ہے۔ تحقیقات کے مطابق 74 ارب روپے کی 6 لاکھ 77 ہزار ٹن گندم ناقابل استعمال ہو گئی ہے کیا یہ گندم درآمد خراب حالت میں درآمد کی گئی یا پھر پاسکو کے گوداموں میں خراب ہوئی اس حوالے سے تحقیقات سامنے لانے کی بجائے داخل دفتر کردی گئی ہیں
سال 2022.23میں نگران حکومت نے 16لاکھ 33ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کی ، جس میں سے 9لاکھ 56 ہزار ٹن گندم فروخت ہوئی باقی گندم خراب ہو گئی۔ ذرائع کا دعوی ہے کہ ملک میں موجودہ سیلاب کی تباہ کاریوں کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ذخیرہ اندوز متحرک ہو گئے ہیں اور ان عناصر نے
بڑے وسیع پیمانے پر گندم ذخیرہ کر لی ہے اور یہی وجہ ہے کہ چند روز قبل
26 سو روپے من من فروخت ہونے والی گندم کی قیمت اچانک 39 سو روپے فی من تک پہنچ چکی ہے اور اس میں مزید اضافے اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔20 کلو گرام آٹے کا تھیلا جو کچھ روز قبل 1300 روپے میں فروخت ہو رہا تھا اب اچانک 19سو روپے میں فروخت ہورہا ہے
اسی طرح خوردنی گھی اور تیل بھی 20 روپے فی کلو گرام مہنگے ہو گئے ہیں جبکہ چینی تا حال عام مارکیٹ سے ناپید ہے ۔چینی کا سرکاری ریٹ 8600 روپے 50 کلوگرام کا تھیلا ہے جبکہ ذمہ داران ہر 50 کلوگرام کی بوری پر 50 روپے جگا ٹیکس وصول کرنے لگے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلاب کی موجودہ صورت حال کے تناظر میں آنے والے دنوں میں اشیا خوردونوش ۔فروٹ اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگا۔