بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

باس نے ترقی نہیں دی، خاتون نے پوری کمپنی خرید کر بدلہ لے لیا

 

امریکا میں ایک باہمت خاتون نے اس وقت سب کو حیران کر دیا جب ترقی نہ ملنے پر اُس نے صرف نوکری چھوڑنے پر اکتفا نہیں کیا، بلکہ پوری کمپنی ہی خرید لی — اور پھر اپنے سابقہ باس کو ملازمت سے فارغ کر دیا۔

یہ متاثر کن کہانی ہے جولیا اسٹیورٹ کی، جو آج امریکا کی معروف کاروباری شخصیات میں شمار ہوتی ہیں، لیکن ان کا سفر آسان نہیں تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 1990 کی دہائی میں جولیا نے ’ایپل بی‘ نامی ریستوران کی چین میں ملازمت کی۔ انہوں نے دن رات ایک کر کے کمپنی کو مسلسل تین سال میں منافع بخش ادارہ بنا دیا۔ کمپنی نے وعدہ کیا تھا کہ اگر کارکردگی اچھی رہی تو جولیا کو سی ای او بنا دیا جائے گا۔

لیکن جب وقت آیا تو کمپنی کے سربراہ نے وعدہ پورا کرنے سے انکار کر دیا۔

مایوسی کے باوجود جولیا نے ہمت نہ ہاری، استعفیٰ دیا اور حریف کمپنی ’آئی ہوپ‘ میں ملازمت اختیار کر لی۔ اگلے پانچ برس میں انہوں نے آئی ہوپ کو اپنی سابقہ کمپنی سے بھی زیادہ منافع بخش بنا دیا، جس پر انہیں ترقی دے کر سی ای او بنا دیا گیا۔

اور پھر وہ لمحہ آیا جب جولیا نے اپنی پرانی کمپنی، ایپل بی، کو 2.3 بلین ڈالر میں خرید لیا — اور سب سے پہلا فیصلہ؟
اپنے سابقہ باس کو نوکری سے نکالنا۔

یہ کہانی صرف کامیابی کی نہیں بلکہ عزم، صبر اور خود اعتمادی کی مثال ہے — جس سے یہ سبق ملتا ہے کہ اگر آپ پر یقین نہ کیا جائے، تو اپنی قدر خود منوانی پڑتی ہے۔