بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعلیٰ پنجاب نے مسجد میں اپنی تصویر لگانےکا نوٹس لے لیا

پنجاب کی وزیراعلی مریم نوازشریف نے مسجد پر اپنی تصویر لگانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین سے وضاحت طلب کرلی۔
نجی ٹی وی کے مطابق مسجد پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تصویر لگانے پر ڈپٹی کمشنر کی سرزنش کی ہے۔
وزیراعلی مریم نواز نے ضلعی انتظامیہ اور سرکاری اداروں کو اپنی تصویر کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔